ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تھوکٹو ریلوے ٹریک پرملی پتور کے شخص کی لاش

تھوکٹو ریلوے ٹریک پرملی پتور کے شخص کی لاش

Mon, 13 Nov 2017 20:13:17    S.O. News Service

منگلورو 13؍نومبر(ایس او نیوز)تھوکٹو کی ریلوے لائن کے پاس ایک شخص کی لاش پائی گئی جس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ پتور کا رہنے والا ہے اور اس کانام دامودر (40سال) ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ جب ریلوے ٹریک کے پاس جب لاش دستیاب ہوئی تھی تو اس شخص کی شناخت معلوم نہیں تھی، مگر اس کے لباس کی تلاشی لینے پر جیب میں اس کا شناختی کارڈ پایاگیا جس کی بنیاد پر اس کانام اور پتہ معلوم ہوا۔ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے کہ دامود ر کس وجہ سے تھوکٹو آیا ہوا تھا۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ ریلوے لائن کراس کرتے وقت وہاں سے گزرنے والی ٹرین کی زد میں آجانے سے اس کی موت واقع ہوگئی ہوگی۔


Share: